24 نومبر 2018 - 15:55
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری

محفل میلاد سے متعدد علمائے دین نے خطاب کرکے سیرت رسولؐ کے مختلف پہلووں کی وضاحت کی علمائے دین نے کہا کہ اسلام قرآن کریم اور احادیث و اسوہ رسولؐ کا مرکب ہے قرآن کریم اسلام و مسلمین کا آئین و دستور ہے اور سیرت نبیؐ اس آئین و دستور کی عملی تفسیر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت و مناسبت عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مشتہر شدہ پروگرام کے تحت میر کمپلکس ماگام سے ایک عظیم الشان جلوس میلاد برآمد کیا گیا جلوس میلاد میں تنظیم کے دینی مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا و طالبات کے علاوہ عاشقان رسولؐ کی خاصی تعداد نے شرکت کی جلوس میلاد امام باڑہ یاگی پورہ میں اختتام پزیر ہوا جلوس کے اختتام پر امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد ہوا محفل میلاد سے متعدد علمائے دین نے خطاب کرکے سیرت رسولؐ کے مختلف پہلووں کی وضاحت کی علمائے دین نے کہا کہ اسلام قرآن کریم اور احادیث و اسوہ رسولؐ کا مرکب ہے قرآن کریم اسلام و مسلمین کا آئین و دستور ہے اور سیرت نبیؐ اس آئین و دستور کی عملی تفسیر ہے جلوس میں کاروان اسلام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تنظیم کی طرف سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہو رہی ہے یوم ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی ؐ اور حضرت امام جعفر صادقؑ کے سلسلے میں اس روز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ ،بڈگام سے تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب عمل قدیم جلوس میلاد بر آمد کیا جائے گا جو مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲